0
Sunday 20 Jun 2021 22:18

علامہ رمضان توقیر کا دورہ جھنگ، علامہ اظہر کاظمی کے انتقال پر تعزیت

علامہ رمضان توقیر کا دورہ جھنگ، علامہ اظہر کاظمی کے انتقال پر تعزیت
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ محمد رمضان توقیر نے جھنگ کا دورہ کیا، قصر امام موسیٰ کاظم علیہ السلام جامعہ شمس العلوم قائم بھروانہ آمد پر مقامی علماء و عمائدین سے انہوں نے ملاقات کی۔ علامہ رمضان توقیر نے جامعہ شمس العلوم قائم بھروانہ کے پرنسپل مرحوم علامہ سید اظہر حسین کاظمی کے بیٹے مولانا روح اللہ کاظمی سے تعزیت و تسلیت اور فاتحہ خوانی اور قبر پر حاضری دی۔ انہوں نے کچھ دیر شمس العلوم میں قیام کے دوران مولانا بلال حسین جوادی، مولانا سید لیاقت حسین سیال، مولانا ضمیر الحسن کاظمی، دیگر علمائے کرام اور عمائدین سے ملاقات کی۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے علامہ سید اظہر حسین کاظمی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی علاقہ، جامعہ، ملت جعفریہ اور دین مبین کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ادارے کو ترقی اور کامیابی عطا فرمائے اور مرحوم پرنسپل علامہ سید اظہر حسین کاظمی کے درجات بلند فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 939119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش