0
Sunday 20 Jun 2021 22:29

پشاور، گیس لیکج کے باعث دھماکہ، بچی جاں بحق، 10 افراد زخمی

پشاور، گیس لیکج کے باعث دھماکہ، بچی جاں بحق، 10 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ حامد کالونی میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں معصوم بچوں سمیت 10 افراد بری طرح جھلس کر زخمی جبکہ ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق دلہ زاک روڈ حامد کالونی میں گزشتہ شب گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا، جس میں ایک ہی گھر کے 10 افراد بری طرح جھلس گئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور بعد ازاں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس برن یونٹ شفٹ کردیا گیا۔ زخمیوں میں چار خواتین کی حالت تشویشناک ہے، برن سنٹر میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک لڑکی جاں بحق ہو گئی۔ گھر کے سربراہ امان اللہ اور تین خواتین ابھی بھی آئی سی یو میں داخل ہیں۔ دھماکے میں چار بچے بھی جھلس گئے ہیں۔ اہلیان علاقہ نے غریب خاندان کے لئے مالی امداد کی اپیل ہے۔ واضح رہے کہ امان اللہ مقامی مسجد میں مؤزن ہیں اور گھر میں جوس، بسکٹ، چپس وغیرہ بیچ کر گزر بسر کرتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 939120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش