0
Sunday 20 Jun 2021 23:15

پاراچنار، سڑک کے تعمیراتی کام میں تاخیر پر شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

پاراچنار، سڑک کے تعمیراتی کام میں تاخیر پر شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ کالج کالونی پاراچنار سڑک کے تعمیراتی کام میں تاخیر کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سڑک کی جلد تعمیر کا مطالبہ کیا۔ کالج کالونی کے تاجروں،  دکانداروں اور شہریوں نے سڑک کی تعمیر کے کام میں سستی پر احتجاج کرتے ہوئے پاراچنار پشاور مین روڈ بند کر دیا، اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ملک مجاہد حسین، حامد حسین اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ ٹھیکیدار نے تعمیر کی غرض سے سڑک کو اکھاڑ دیا ہے اور دوبارہ تعمیری کام میں سستی سے کام لے رہے ہیں، جس کی وجہ سے ہر وقت گرد و غبار کی وجہ سے مختلف قسم کے امراض پھیل رہے ہیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ رہنماؤں نے سڑک کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے پاک فوج سے سڑک کی تعمیر کے کام میں سستی روی، غفلت اور لاپرواہی کا نوٹس لینے اور کاروائی کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 939127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش