0
Sunday 20 Jun 2021 23:57

یمن، مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کے ہاتھوں پیشرفتہ امریکی ڈرون طیارہ سرنگوں

یمن، مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کے ہاتھوں پیشرفتہ امریکی ڈرون طیارہ سرنگوں
اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے اپنی ہوائی حدود کے اندر جاسوسی میں مصروف پیشرفتہ امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے صوبہ مأرب میں جاسوسی میں مشغول امریکہ کا پیشرفتہ ڈرون طیارہ "اسکین ایگل" مار گرایا جس کا ملبہ شہر صراوح کے المشجح نامی علاقے میں زمین ہوس ہوا ہے۔ جنرل یحیی شریع کا لکھنا تھا کہ پیشرفتہ امریکی ڈرون طیارے کو زمین سے ہوا میں مار کرنے والے ملکی ساختہ ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم کے ساتھ نشانہ بنانے کے اس آپریشن کی ویڈیو فوٹیج بھی تیار کی گئی ہے جسے عنقریب نشر کر دیا جائے گا جبکہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز ملکی ہوائی دفاع سے متعلق اپنی ذمہ داریاں نبھانے اور معاندانہ اقدامات کے بھرپور مقابلے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہ کریں گی۔ یاد رہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے جاری سال کے ماہ مارچ میں بھی ایک پیشرفتہ امریکی ڈرون طیارہ "MQ-9" مار گرایا تھا جس کے حوالے سے بعد ازاں میڈیا پر اس کی ویڈیو فوٹیج بھی نشر کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 939134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش