0
Monday 21 Jun 2021 04:27

کوئی بھی غیر قانونی تعمیرات پیپلز پارٹی کے دور میں نہیں ہوئیں، سعید غنی

کوئی بھی غیر قانونی تعمیرات پیپلز پارٹی کے دور میں نہیں ہوئیں، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور سے متعلق سپریم کورٹ کا آرڈر میں نے نہیں پڑھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ زمین کی غلط الاٹمنٹ کو غیرقانونی تعمیرات سے نہیں جوڑ سکتے۔ سعید غنی نے کہا کہ ہمیں دیکھنا چاہیئے کہ متاثرین کا ازالہ کیسے کرسکتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ جب تعمیرات شروع ہو رہی ہوتی ہیں تو روکنا آسان ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے نہیں روکا گیا۔ سعید غنی نے کہا کہ کوئی بھی غیر قانونی تعمیرات پیپلز پارٹی کے دور میں نہیں ہوئیں، حکومت کے لئے آسان نہیں ہوتا کہ ہزاروں تعمیر شدہ گھروں کو گِرا دے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ غلطیاں ہوئی ہیں، کس سے ہوئی ہیں سب کو معلوم ہے۔
خبر کا کوڈ : 939150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش