QR CodeQR Code

حکومت دو سال میں آئی ایم ایف کا ایک بھی ہدف پورا نہیں کرسکی، مفتاح اسماعیل

21 Jun 2021 04:35

میڈیا سے گفتگو میں سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے ایف بی آر انسپکٹر کو گرفتاری کا حق دے دیا ہے، گرفتاری کے اختیارات دینے سے ریونیو نہیں بلکہ ہراسانی کے واقعات بڑھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو قومی احتساب بیورو (نیب) بنارہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے ایف بی آر انسپکٹر کو گرفتاری کا حق دے دیا، گرفتاری کے اختیارات دینے سے ریونیو نہیں بلکہ ہراسانی کے واقعات بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ پہلے ہی بجلی اور گیس کی نرخ کے نیچے دبا ہوا ہے۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے عمران خان کو یو ٹرن کروا دیا، حکومت نے بچوں کے دودھ اور غذائی اشیاء پر ٹیکس کم کردیا ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت دو سال میں آئی ایم ایف کا ایک بھی ہدف پورا نہیں کرسکی، یہ لوگ آئی ایم ایف کا پروگرام معطل کرکے بیٹھے ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 610 ارب روپے رکھے ہیں اس سے ساڑھے 30 روپے اوسط لیوی چارج لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی لیوی بڑھنے سے قیمتیں بڑھیں گی، جو مہنگائی کا سبب ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 939151

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939151/حکومت-دو-سال-میں-ا-ئی-ایم-ایف-کا-ایک-بھی-ہدف-پورا-نہیں-کرسکی-مفتاح-اسماعیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org