QR CodeQR Code

طالبعلم زیادتی کیس، ملزم عبداللہ نے عبوری ضمانت کروا لی

21 Jun 2021 11:26

ایڈیشنل سیشن جج نعمان محمد نعیم نے پولیس کو ملزم کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے ملزم عبداللہ کو پولیس کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے 50 ہزار روپے مچلکے کے عوض ملزم کی عبوری ضمانت 30 جون تک منظور کی ہے۔ ملزم عبداللہ کیخلاف طالبعلم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے جامعہ منظورالاسلام کے طالبعلم صابر شاہ کیساتھ بدفعلی کیس کے اہم شریک ملزم عبداللہ نے سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت کروا لی۔ ایڈیشنل سیشن جج نعمان محمد نعیم نے پولیس کو ملزم کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے ملزم عبداللہ کو پولیس کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا  ہے۔ عدالت نے 50 ہزار روپے مچلکے کے عوض ملزم کی عبوری ضمانت 30 جون تک منظور کی ہے۔ ملزم عبداللہ کیخلاف طالبعلم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔

مقدمے کے مدعی صابر شاہ نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ مفتی عزیزالرحمان اسے بدفعلی کا نشانہ بناتا رہا جبکہ ویڈیو لیک ہونے پر مفتی عزیزالرحمان کے بیٹے اسے قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ لاہور پولیس نے ملزم مفتی عزیزالرحمان کو میانوالی سے جبکہ ان کے ایک بیٹے عتیق الرحمان کو لاہور کے علاقے کاہنہ سے گزشتہ روز گرفتار کر لیا تھا۔ جبکہ نامزد ملزم عبداللہ مفرور تھا جس نے آج سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت کروا لی ہے۔


خبر کا کوڈ: 939194

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939194/طالبعلم-زیادتی-کیس-ملزم-عبداللہ-نے-عبوری-ضمانت-کروا-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org