0
Monday 21 Jun 2021 11:58

پاکستان میں مجموعی کورونا اموات 22 ہزار ہو گئیں

پاکستان میں مجموعی کورونا اموات 22 ہزار ہو گئیں
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے، ملک میں کورونا سے اموات میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 907 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 30 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 829 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2اعشاریہ 6 فیصد ہو گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 7 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 49 ہزار 175 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 34 ہزار 20مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 238 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 93 ہزار 148 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 34ہزار 754 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 41 لاکھ 48 ہزار424 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 26 ہزار 867 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 29 لاکھ 77 ہزار 740 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 939210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش