QR CodeQR Code

مفتی عزیزالرحمان اور بیٹوں کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

21 Jun 2021 12:01

پولیس نے ملزمان کو کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ رانا ارشد علی خان کی عدالت میں پیش کیا تھا اور عدالت سے ملزموں کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی تھی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کے ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے 4 روز کا جسمانی ریمانڈ دیدیا، جس کے بعد پولیس ملزمان کو کینٹ کچہری سے لیکر روانہ ہو گئی۔ ملزمان کو چہرے ڈھانپ کر کچہری میں پیش کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقہ کینٹ کے مدرسہ منظورالاسلام میں طالبعلم سے بدفعلی کرنیوالے مفتی عبدالعزیز اور اس کے بیٹوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے پولیس کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ ملزم کا ڈی این اے بھی کروایا جائے۔ پولیس نے ملزمان کو کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ رانا ارشد علی خان کی عدالت میں پیش کیا تھا اور عدالت سے ملزموں کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی تھی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کے ریمانڈ کی درخواست پر پہلے فیصلہ محفوظ کیا اور بعدازاں 4 روز کا جسمانی ریمانڈ دیدیا، جس کے بعد پولیس ملزمان کو کینٹ کچہری سے لیکر روانہ ہو گئی۔ ملزمان کو چہرے ڈھانپ کر کچہری میں پیش کیا گیا تھا۔
 
مفتی عزیزالرحمان کیخلاف بدفعلی جبکہ اس کے بیٹوں عتیق الرحمان، الطاف الرحمان اور عطاء الرحمان پر مدعی کو قتل کی دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔ پولیس نے گزشتہ روز مفتی عزیزالرحمان کو میانوالی، عتیق الرحمان کو کاہنہ، الطاف الرحمان کو لکی مروت اور عطاء الرحمان کو لاہور سے گرفتار کیا تھا۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے سی آئی اے ماڈل ٹاون اور سی آئی اے کینٹ کی مشترکہ ٹیموں نے کارروائی کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 939211

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939211/مفتی-عزیزالرحمان-اور-بیٹوں-کو-4-روزہ-جسمانی-ریمانڈ-پر-پولیس-کے-حوالے-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org