0
Monday 21 Jun 2021 12:22

وفاقی حکومت سندھ پر معاشی حملے کر رہی ہے، بلاول بھٹو

وفاقی حکومت سندھ پر معاشی حملے کر رہی ہے، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کوئی مانے یا نہ مانے سندھ میں بہترین کام ہوئے ہیں۔ کراچی میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں جمہوری پاکستان میں محنت کرنے والے کو پھل دینا ہے، ملک میں غریب سے روٹی ،کپڑا اور مکان چھیننا جا رہا ہے، ہمیں 1973ء کے آئین، اپنے انسانی، جمہوری اور معاشی حقوق کا دفاع کرنا ہے، ہم بینظیر بھٹو کے نظریے پر حملہ کرنے والوں کے اقدام کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پر معاشی حملے ہو رہے ہیں، اسے وسائل نہیں دئیے جا رہے، وفاقی حکومت ایک صوبے کو نشانہ بنا کر اس کے ہر اسکیم کو ختم کر رہی ہے، وعدہ کیا گیا تھا کہ کراچی کیلئے وفاق اور صوبہ مل کر کام کرے گا، کراچی کیلئے ایک کھرب روپے پیکیج کی بات ہوئی مگر ملا کچھ نہیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنا کیس عوام کے سامنے رکھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 60 سال بعد پانی کی سب سے بڑی کمی کا سامنا کرنا پڑا، حال ہی میں ارسا کے خلاف پانی کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے آواز اٹھائی، پیپلز پارٹی کے احتجاج کی وجہ سے وفاق کو اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنا پڑا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ کوئی مانے یا نہ مانے سندھ میں بہترین کام ہوئے ہیں، سندھ میں باقی صوبوں کی نسبت زیادہ معاشی ترقی ہوئی مگر ہم واویلا نہیں کرتے، سندھ میں سب سے زیادہ کام پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کیا گیا، ہمارے دور میں کوئی سرکاری ملازم بیروزگار نہیں ہوا اور نہ ہوگا، اسٹیل مل سے 10 ہزار لوگوں کو بیروزگار کیا گیا، مزید بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 939214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش