QR CodeQR Code

امریکہ کو اڈے نہ دینے کا وزیراعظم کا فیصلہ درست ہے، گورنر پنجاب

21 Jun 2021 16:00

چودھری محمد سرور کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ امریکہ کو اڈے دیتے ہیں تو طالبان کا رخ ہماری طرف ہو جائے گا، نئی لڑائی مول نہیں لے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی امریکہ کو اڈے نہ دینے والی بات ان کی پالیسی کا تسلسل ہے، امریکہ کو واضح کہا ہے کہ وہ افغان کی فطرت کو سمجھیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے گورنر ہاوس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اڈے نہ دینے کا وزیراعظم کا فیصلہ درست ہے، اڈے دیتے ہیں تو طالبان کا رخ  ہماری طرف ہو جائے گا، نئی لڑائی مول نہیں لے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی امریکہ کو اڈے نہ دینے والی بات ان کی پالیسی کا تسلسل ہے، امریکہ کو واضح کہہ دیا ہے کہ وہ افغانستان کی فطرت کو سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز محب وطن ہیں،ہر مشکل وقت میں اوورسیز پاکستانیز اپنے وطن کیساتھ  کھڑے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب سیاست میں بھی اوورسیز بڑے متحرک ہیں۔ گورنر پنجاب نے تجویز دی کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بھی پارلیمنٹ میں مخصوص نشستیں مختص کی جانی چاہیں۔

وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین اب کسی غیر ملکی قوت کیلئے استعمال نہیں ہو سکتی، عمران خان کا موقف ایک جراتمند محب وطن پاکستانی لیڈر کا موقف ہے، امریکہ کو اڈے نہ دینے کے وزیراعظم کے بیان پر ہر پاکستانی خوش ہے۔ وائس چئیرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن وسیم چودھری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ایکٹ منظور کر لیا ہے، ہم نے دوسال کے دوران دس ہزار اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کو حل کیا اور 25 ارب کی اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادیں رکور کروائیں۔


خبر کا کوڈ: 939260

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939260/امریکہ-کو-اڈے-نہ-دینے-کا-وزیراعظم-فیصلہ-درست-ہے-گورنر-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org