QR CodeQR Code

نئی ایرانی حکومت کیساتھ قریبی تعلقات و گہرا دوطرفہ تعاون چاہتے ہیں، ماسکو

21 Jun 2021 19:18

روسی خبررساں ایجنسی ریانووستی کیساتھ گفتگو میں روسی وزارت خارجہ کے شعبہ ایشیاء کے سربراہ نے تاکید کی ہے کہ روس، نو منتخب ایرانی حکومت کیساتھ قریب ترین تعلقات اور گہرے تعاون کا خواہاں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ روسی وزارت خارجہ کے شعبہ ایشیاء کے سربراہ زیمیر کابلوف نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی ہے کہ ماسکو، ایرانی صدارتی انتخابات کے نتائج کو مثبت سمجھتا ہے اور نومنتخب ایرانی صدر کے ساتھ گہرے تعاون کا خواہاں ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی ریانووستی کے ساتھ گفتگو میں زیمیر کابلوف نے تاکید کی کہ ہم ان انتخابات کو انتہائی تعمیری سمجھتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ ماسکو کا ایرانی حاکمیت، حکومت اور صدر کے ساتھ انتہائی گہرا و قریبی تعاون استوار ہو گا۔ واضح رہے کہ جمعے کے روز ایران سمیت دنیا بھر کے 133 ممالک میں منعقد ہونے والے ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں آیت اللہ ابراہیم رئیسی 1 کروڑ 79 لاکھ 26 ہزار 345 ووٹ (62 فیصد) لے کر بھاری مینڈیٹ سے کامیاب ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 939283

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939283/نئی-ایرانی-حکومت-کیساتھ-قریبی-تعلقات-گہرا-دوطرفہ-تعاون-چاہتے-ہیں-ماسکو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org