QR CodeQR Code

این اے 249، مفتاح اسماعیل نے قادر خان مندوخیل کی کامیابی کو چیلنج کردیا

21 Jun 2021 22:40

درخواست گزار مفتاح اسماعیل نے مؤقف اختیار کیا کہ قادر خان مندوخیل کو دھاندلی سے این اے 249 سے کامیاب کرایا گیا، میرے مسترد ووٹوں کی تعداد 900، قادر مندوخیل کی مسترد ووٹوں کی تعداد 500 سے زائد بتائی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل کی کامیابی کو نون لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے چیلنج کردیا۔ مفتاح اسماعیل نے سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل کی کامیابی کو چیلنج کردیا۔ درخواست گزار مفتاح اسماعیل نے مؤقف اختیار کیا کہ قادر خان مندوخیل کو دھاندلی سے این اے 249 سے کامیاب کرایا گیا، میرے مسترد ووٹوں کی تعداد 900، قادر مندوخیل کی مسترد ووٹوں کی تعداد 500 سے زائد بتائی گئی۔ مفتاح اسماعیل کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا کہ جس کے ووٹ زیادہ ہوتے ہیں مسترد بھی اسی کے زیادہ ہوتے ہیں، پریزائڈنگ افسر کی غلطی امیدوار کے حصے میں ڈال دی گئی۔ درخواست میں مفتاح اسماعیل نے استدعا کی کہ قادر مندوخیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 939313

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939313/این-اے-249-مفتاح-اسماعیل-نے-قادر-خان-مندوخیل-کی-کامیابی-کو-چیلنج-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org