QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہے، انیس قائم خانی

21 Jun 2021 22:55

حیدرآباد میں ڈویژنل کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس پی رہنما نے کہا کہ حیدرآباد شہر کیلئے کوئی نئی ترقیاتی اسکیم نہیں بنائی گئی ہے، پچاس ساٹھ سال بوسیدہ لائنوں کے باعث عوام بوند بوند پانی کو ترس گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس احمد قائم خانی نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے اور ہر شعبہ میں بیڈ گورننس کی وجہ سے نااہلی اور کرپشن بڑھ گئی ہے، حیدرآباد شہر کیلئے کوئی نئی ترقیاتی اسکیم نہیں بنائی گئی ہے، پچاس ساٹھ سال بوسیدہ لائنوں کے باعث عوام بوند بوند پانی کو ترس گئی ہیں، کورونا وباء کی صورتحال کے باعث غریب عوام کی صورتحال ابتر ہوگئی انہیں کوئی ریلیف نہیں دیا۔

پاکستان ہاؤس حیدرآباد پر مختلف وفود اور ڈویژنل کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے انیس قائم خانی نے کہا کہ سرکاری محکموں میں حال میں بھرتی ہونے والی ہے ملازمین کیلئے ابھی سے پیسے لینے شروع کردیئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری محکموں میں ملازمتیں میرٹ پر اُترنے والے نوجوانوں کو فراہم کی جائیں اور اقرباء پروری کی پالیسی ترک کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 939315

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939315/پیپلز-پارٹی-کی-سندھ-حکومت-عوام-کو-ریلیف-فراہم-کرنے-میں-ناکام-ہے-انیس-قائم-خانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org