0
Monday 21 Jun 2021 23:44

امریکہ افغانستان سے نکلنے کے بعد نئی قتل گاہ کی تلاش میں ہے، پاکستانی قوم مزاحمت کرے گی، انجینیئر سخاوت علی 

امریکہ افغانستان سے نکلنے کے بعد نئی قتل گاہ کی تلاش میں ہے، پاکستانی قوم مزاحمت کرے گی، انجینیئر سخاوت علی 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینیئر سخاوت علی نے کہا ہے کہ پاکستان کبھی بھی امریکی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، ماضی میں امریکی مفادات کی بھینٹ ہزاروں شہدا کو چڑھایا گیا، پاکستانی عوام کسی بھی صورت امریکی غلامی برداشت نہیں کرے گی، پاکستان ایک ایٹمی اور خودمختار ریاست ہے لیکن ماضی میں اسے امریکی کالونی بنانے کی کوشش کی گئی لیکن وقت نے ثابت کیا کہ ماضی کے فیصلے کتنے مہنگے ثابت ہوئے۔ انجینیئر سخاوت علی کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان سے نکلنے کے بعد نئی قتل گاہ کی تلاش میں ہے جسے پاکستانی قوم کبھی اپنی مادر وطن کے استعمال کی اجازت نہیں دے گی، امریکہ جہاں بھی گیا سوائے تباہی اور بربریت کے کچھ نہیں نظر آیا، اگر حکومت نے امریکہ کو اڈے دینے کے حوالے سے نرم گوشہ اختیار کیا تو پوری قوم سڑکوں پر ہوگی، پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور بانیان پاکستان کی اولاد ہی اس کی محافظ ہے۔
خبر کا کوڈ : 939330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش