0
Monday 21 Jun 2021 23:50

ایف اے ٹی ایف، پاکستان ابھی گرے لسٹ میں ہی رہے گا، ذرائع

ایف اے ٹی ایف، پاکستان ابھی گرے لسٹ میں ہی رہے گا، ذرائع
اسلام ٹائمز۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ہیڈ کوارٹرز پیرس میں ایف اے ٹی ایف کا چار روزہ اجلاس 21 سے 25 جون  تک جاری رہے گا۔ ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ پاکستان کو ابھی ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہی رکھا جائے گا۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یورپین ممالک خاص کر میزبان ملک فرانس کی طرف سے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کی سفارش کی جائے گی اور یہ موقف اختیار کیا جائے گا کہ پاکستان کی طرف سے تمام نکات پر مکمل عمل درآمد نہیں ہو پایا ہے۔ یورپ کے دیگر ممالک بھی فرانس کے اس موقف کی تائید کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو اکتوبر 2021ء تک اپنی گرے لسٹ میں رکھنے کے فیصلے کے ساتھ ساتھ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کی طرف سے کیے گئے اقدمات کو سراہا بھی جائے گا اور منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے حوالے سے ہونی والی پاکستانی پیش رفت کا خیرمقدم بھی کیا جائے گا۔

پاکستان میں اس دوران کچھ افراد اور تنظیموں پر پاپندی لگی ہے اور مطلوب افراد کو گرفتار کر کے سزائیں بھی دی گئی ہیں، جنہیں پاکستان کی طرف سے بہترین اقدامات قرار دیا جا رہا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے مطابق پاکستان کو تمام پوائنٹس پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا اور یہ کہ ایف اے ٹی ایف حکومت پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے تمام اقدامات کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ ایف اے ٹی ایف کا ایک وفد بہت جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، جہاں حکومتی اقدامات کا جائزہ لینے بعد رپورٹ مرتب کی جائے گی اور اس بنیاد پر آئندہ اجلاس میں جو چار مہینے بعد اکتوبر میں ہو گا، پاکستان کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 939332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش