QR CodeQR Code

اسرائیل کے نئے وزیراعظم بھی فلسطینیوں کو دھمکانے لگے

21 Jun 2021 23:52

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، اب غزہ سے مزید راکٹ فائر کرنے کو برداشت نہیں کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے نومنتخب وزیراعظم نفتالی بینیٹ بھی اپنے پیشرو نیتن یاہو کی طرح فلسطینیوں کو دھمکی دینے پر اتر آئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، اب غزہ سے مزید راکٹ فائر کرنے کو برداشت نہیں کریں گے۔ وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے مزید کہا کہ غزہ میں موجود دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے اور کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے تاہم غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کے ساتھ کسی قسم کا تنازع نہیں چاہتے۔ جو ہم پر حملہ نہیں کرتے انہیں نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ پہلے سیکیورٹی اجلاس کے بعد ایک بیان میں انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کے ساتھ کسی تنازع میں ملوث نہیں ہونا چاہتے۔ جوہم پر حملہ نہیں کرتے ہم ان کا کوئی نقصان نہیں کریں گے۔

وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے اسرائیلی کے  دو لاپتہ فوجیوں کی بازیابی اور یہودیوں کی آباد کاری کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی اسرائیلی شہری پر حملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور سخت جواب دیا جائے گا۔ اسرائیل کے نو منتخب وزیراعظم نے ایران میں ابراہیم رئیسی کے نئے صدر منتخب ہونے کو دنیا کے لیے ویک اپ کال قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا ایران کے خطرے کو پہنچانے، قاتلوں کی حکومت اب جوہری ہتھیار بنائے گی۔


خبر کا کوڈ: 939334

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939334/اسرائیل-کے-نئے-وزیراعظم-بھی-فلسطینیوں-کو-دھمکانے-لگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org