0
Tuesday 22 Jun 2021 00:03

رشوت لینےکا الزام، وزیراعظم کی اے آئی جی حیدرآباد کیخلاف کارروائی کی ہدایت

رشوت لینےکا الزام، وزیراعظم کی اے آئی جی حیدرآباد کیخلاف کارروائی کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے رشوت لینے پر ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ڈاکٹر جمیل احمد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔ وزیر اعظم نے اسٹیبلشمنٹ ڈیویژن سے ایک خط کے ذریعے رابطہ کرکے اے آئی جی حیدرآباد کو کرپشن کا ملزم قرار دیا ہے۔ اپنے خط میں انہوں نے کہا ہے کہ مذکورہ پولیس افسر اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے رشوت لے رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد کے خلاف سول سروینٹ رولز کے تحت فوری کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزیراعظم نےخط میں لکھا ہے کہ ’اطلاعات کے مطابق 15 ڈسٹرکٹ کی سربراہی کرنے والے مذکورہ پولیس افسر ہر ڈسٹرکٹ سے ماہانہ 15 سے 20 لاکھ روپے رشوت لے رہے ہیں، جبکہ ماتحت پولیس افسران کی پوسٹنگ اور تبادلوں میں حصہ الگ ہے۔ خط کے مطابق وزیر اعظم نے یہ بھی لکھا ہے کہ یہ ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد کے سرکٹ ہاؤس میں تین کمروں پر بھی غیرقانونی طور پر قابض ہیں۔ جبکہ اس افسر کے بیٹے بھی اپنے والد کی پوزیشن کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اے آئی جی کے بیٹے سرکٹ ہاؤس میں فائرنگ کی پریکٹس بھی کرتے ہیں جبکہ یہ ایک گنجان آبادی والا علاقہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 939336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش