QR CodeQR Code

مفتی عزیزالرحمان کی زیادتی کا کوئی اور شکار ہوا ہے تو رابطہ کرے، لاہور پولیس

وزیراعظم عمران خان نے ذاتی طور پر مفتی عزیز کیس میں دلچسپی لی، شارق جمال کی پریس کانفرنس

22 Jun 2021 08:18

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اس کیس پر آئی جی پنجاب سے رابطے میں تھے۔ انکا کہنا تھا کہ مفتی عزیز کیس میں ملزم کو عمر قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔ ضابطے کے مطابق اس کیس کا بھرپور چالان عدالت میں پیش کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ذاتی طور پر مفتی عزیز کیس میں دلچسپی لی۔ وزیراعظم عمران خان اس کیس پر آئی جی پنجاب سے رابطے میں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مفتی عزیز کیس میں ملزم کو عمر قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔ ضابطے کے مطابق اس کیس کا بھرپور چالان عدالت میں پیش کریں گے۔ اس کیس میں اگر مزید کوئی شخص زیادتی کا نشانہ بنا ہے تو وہ پولیس سے رابطہ کرے، ویڈیو کتنی پرانی ہے، یہ ماہرین ہی بتا سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 295 بی کی دفعات کے بارے میں قانونی رائے لے کر اسے بھی کیس میں شامل کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 939360

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939360/مفتی-عزیزالرحمان-کی-زیادتی-کا-کوئی-اور-شکار-ہوا-ہے-رابطہ-کرے-لاہور-پولیس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org