QR CodeQR Code

جی سی یونیورسٹی لاہور میں کورونا پر تحقیقی مقابلے کا آغاز

22 Jun 2021 21:09

وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ تحقیقی مقابلے میں یونیورسٹی کے آٹھ شعبہ جات کے طلباء حصہ لیں گے، طلباء اپنے مضامین کے نقطہ نظر سے موضوع پر تحقیق کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحقیق ایسی ہونی جو معاشرے میں تبدیلی لا سکے۔ ایسی تحقیق کے متحمل نہیں ہو سکتے جو موجودہ دور کی ضروریات سے غیر متعلق ہو۔


اسلام ٹائمز۔ جی سی یونیورسٹی لاہور میں کورونا پر تحقیقی مقابلے کا آغاز ہو گیا ہے۔طلباء کورونا کے تناظر میں دنیا کو درپیش چیلنجز اور مواقع پر تحقیق کرینگے۔ وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی نے بہترین مقالہ جات کیلئے نقد انعامات کا بھی اعلان کیا ہے۔ وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ تحقیقی مقابلے میں یونیورسٹی کے آٹھ شعبہ جات کے طلباء حصہ لیں گے، طلباء اپنے مضامین کے نقطہ نظر سے موضوع پر تحقیق کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحقیق ایسی ہونی جو معاشرے میں تبدیلی لا سکے۔ ایسی تحقیق کے متحمل نہیں ہو سکتے جو موجودہ دور کی ضروریات سے غیر متعلق ہو۔یونیورسٹیز، ریاست اور صنعت کے درمیان خلاء ہے۔

وائس چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ جی سی یو کے طلباء کو ایسے موضوعات پر لکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں جو اداروں اور صنعتوں کے معیار کو بہتر بنائے۔ مغربی دنیا میں فنڈنگ ایجنسیاں اور یونیورسٹیاں بھی ہمیشہ ایسی تحقیق کی ہی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔ وائس چانسلر نے بتایا کہ جی سی یو شعبہ معاشیات کے طلباء معیشت پر کورونا کے اثرات کی تحقیق کریں گے، ادب کے طلبہ وبائی امراض کے دوران پیدا ہونیوالے ادب کا تجزیہ کرینگے، شعبہ نفسیات کورونا کے دماغی اور جسمانی صحت پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لے گا، تاریخ کے طالبعلم تاریخی نقطہ نظر سے وبائی امراض پر تجزیہ کرینگے، وبائی امراض کے اثرات کو کم کرنے کیلئے ماحولیاتی تحفظ پر بھی تحقیق ہو گی، شعبہ جغرافیہ کورونا کے مقامی پھیلاو کے حوالے سے مطالعہ کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 939362

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939362/جی-سی-یونیورسٹی-لاہور-میں-کورونا-پر-تحقیقی-مقابلے-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org