QR CodeQR Code

مفتی عزیز کے دفاع میں صحابہؓ کی توہین کرنیوالا مفتی اسماعیل طورو گرفتار

22 Jun 2021 08:30

خیال رہے کہ مفتی اسماعیل طورو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ شاگرد کیساتھ زیادتی کرنیوالے مفتی عزیزالرحمان کے جرم کا دفاع کرتے ہوئے اتنے آگے چلے گئے تھے کہ ساری حدیں ہی پار کر دی تھیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ صحابہ کے دور میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے، اب ہوگیا تو کون سی قیامت آگئی۔


اسلام ٹائمز۔ اپنے شاگرد کیساتھ زیادتی کرنیوالے جامعہ منظور الاسلام کے مفتی عزیز الرحمان کے دفاع میں گستاخانہ کلمات ادا کرنیوالے مفتی اسماعیل طورو کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان راولپںڈی پولیس کے مطابق تھانہ رتہ امرال میں محمد اسماعیل طورو کیخلاف دفعہ 298 اے کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کو آئندہ عدالت میں پیش کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خیال رہے کہ مفتی اسماعیل طورو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ شاگرد کیساتھ زیادتی کرنیوالے مفتی عزیز الرحمان کے جرم کا دفاع کرتے ہوئے اتنے آگے چلے گئے تھے کہ ساری حدیں ہی پار کر دی تھیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ صحابہ کے دور میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے، اب ہوگیا تو کون سی قیامت آگئی۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کیخلاف ایکشن کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔


خبر کا کوڈ: 939365

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939365/مفتی-عزیز-کے-دفاع-میں-صحابہ-کی-توہین-کرنیوالا-اسماعیل-طورو-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org