0
Tuesday 22 Jun 2021 10:53

کشمیر کے لوگوں کے حقوق اور خواہشات کا احترام کیا جائے، پی چدمبرم

کشمیر کے لوگوں کے حقوق اور خواہشات کا احترام کیا جائے، پی چدمبرم
اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جانا چاہیئے کیونکہ یہ ریاستی عوام کا حق ہے جو انہیں آئینی اور دستوری طور حاصل ہے، ان کو اس حق سے دستبردار نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ’’رئیل ایسٹیٹ‘‘ کا ٹکڑا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں لوگوں کے حقوق ہیں جن کی خواہشات کا احترام کرنا چاہیئے۔ جموں و کشمیر کے لئے ریاستی درجہ کی بحالی کے مطالبے میں کانگریس پارٹی کے لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ پارلیمنٹ کو آئندہ مون سون کے اجلاس میں ’’غیر آئینی قوانین‘‘ کو منسوخ کرنا چاہیئے اور وہاں کی حیثیت کو بحال کرنا چاہیئے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل کے لئے یہ ابتدائی اقدام واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ آئین کے تحت بنایا گیا ہے وہ پارلیمنٹ کے ایکٹ کے ذریعے، آئین کی شقوں کی غلط تشریح اور غلط استعمال کرنے کے ذریعہ بدلا نہیں  جاسکتا ہے۔

پی چدمبرم کا یہ بیان 24 جون کو وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے بلائی جانے والی میٹنگ سے پہلے سامنے آیا ہے جہاں جموں و کشمیر کے 14 سابق لیڈروں بشمول چار سابق وزرائے اعلیٰ کو مذاکرات کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ سابق مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر ایک ’ریاست‘ تھی جس نے ہندوستان کے ساتھ اپنے مستقبل کو ایک خصوصی درجہ کے تحت جوڑا تھا اور اس ریاست کو ہمیشہ سے ہی اس آئینی خصوصی درجہ تفویض ہونا چاہیئے۔ انہوں نے ٹویٹس کے ایک سلسلے میں کہا کہ جموں و کشمیر ’’رئیل اسٹیٹ‘‘ کا ٹکڑا نہیں ہے۔ جموں و کشمیر میں لوگوں کے حقوق ہیں جن کی خواہشات کا احترام کرنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 939372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش