0
Tuesday 22 Jun 2021 09:38

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں سریاب کے علاقے گوہرآباد میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ملزم فرقہ وارانہ، لسانی ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔آپریشن کے دوران مبینہ دہشتگرد کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور دستی بم کا دھماکا بھی کیا گیا، جس سے سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار زخمی ہوئے۔ ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 939373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش