0
Tuesday 22 Jun 2021 09:56

کینیڈا نے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کر دیں

کینیڈا نے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کر دیں
اسلام ٹائمز۔ کینیڈا نے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کر دیں۔ کینیڈین وزیرٹرانسپورٹ کے مطابق کینیڈا اور پاکستان کے درمیان پی آئی اے کی فلائٹس بھی بحال کردی گئی ہیں تاہم بھارت پر سفری پابندیاں برقرار رہیں گی۔ دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے ترجمان کے مطابق سی ای او ارشد ملک کی وضع کردہ ایس او پیز سے مطمئن ہونے کے بعد کینیڈین حکام کی جانب سے پی آئی اے کو دوبارہ براہ راست پروازیں شروع کرنے کی اجازت موصول ہو گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے پہلے مرحلے میں ہفتہ وار تین پروازیں اتوار سے شروع کرے گا جبکہ پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے روانہ ہوں گی۔ ترجمان کے مطابق پروازوں پر بکنگ کھول دی گئی ہے اور لوگ بآسانی نشستیں حاصل کر سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ پی آئی اے کا کورونا کے باعث کینیڈا کیلئے فضائی آپریشن صرف کارگو تک محدود تھا۔
خبر کا کوڈ : 939376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش