0
Tuesday 22 Jun 2021 10:05

طالبعلم کیساتھ بدفعلی کرنیوالے بدقماش درندے نے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں، لیاقت بلوچ

طالبعلم کیساتھ بدفعلی کرنیوالے بدقماش درندے نے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی و سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے پاکستان اللہ کی نعمتوں اور وسائل سے مالا مال ہے، نا اہل مفاد پرست حکمران ٹولوں نے ریاستی نظام کا حلیہ بگاڑ دیا، سوشلزم، سیکولرازم اور مفاد پرست اسلوب سیاست نے پاکستان کے قیام کے مقاصد اور دو قومی نظریہ کو دھندلا دیا، قرارداد مقاصد اور آئین پاکستان سے انحراف کی وجہ سے قومی وحدت اور ملی اتحاد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا، علماء اور نوجوان عوام میں با اصول دینی نظریاتی لہر پیدا کریں، آئین کے مکمل نفاذ سے ہی بحرانوں کا خاتمہ ہو گا اور پاکستان اسلامی خوشحال اور مستحکم ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء و مشائخ کانفرنس طارق ٹاؤن جامعہ مسجد اور لاہور میں جے یو آئی یوتھ کی کور کمیٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا اخلافی معاشرتی سماجی زوال پوری قوم کیلئے پریشان کن ہے، لاہور کے دینی مدرسہ کا شیطان صفت واقعہ ہے، بد قماش درندے نے تمام طبقات کے سرشرم سے جھکا دئیے ہیں، مساجد، منبر و محراب اور مدارس کی عظمت و تقدیس کی حفاظت کے لیے واقعہ کی پوری تحقیق کی جائے اور قانون کے مطابق نشانِ عبرت بنا دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 939377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش