0
Tuesday 22 Jun 2021 10:09

پشاور، ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل

پشاور، ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے چمکنی میں مسلح افراد نے ایک گھر میں فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو قتل کر دیا۔ پشاور پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے ساتوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اے ایس پی چمکنی کے مطابق پولیس نے فون کال ٹریس کر کے قتل کی اس واردات میں ملوث 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے میں ملوث بقیہ ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیں گے۔ اے ایس پی چمکنی نے یہ بھی بتایا کہ 7 افراد کے قتل کا یہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، فریقین کے درمیان زمین کا تنازع تھا۔
خبر کا کوڈ : 939380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش