0
Tuesday 22 Jun 2021 10:20

کرپشن کے خاتمے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے، ثروت اعجاز قادری

کرپشن کے خاتمے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ صوبائی سیکرٹریٹ پیر مکی لاہور میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کرپشن کا دروازہ بند کرنا ہے تو کرپٹ قوتوں کو پابند سلاسل کرنا ہوگا، کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے سپریم کورٹ کے ایکشن کا خیر مقدم کرتے ہیں، ہر ادارے سے کرپشن کو ختم کرنے کیلئے حکومت کو ہنگامی بنیادوں پر حکمت عملی اور فوری سزائوں کیلئے اقدامات کرنا چاہیے،11 کروڑ عوام کو غربت سے نجات دلانے کیلئے کرپشن کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا، معاشی انجن کو تیز چلانے کیلئے رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا، کرپٹ مافیاز پر کسی بھی قسم کا رحم نہیں ہونا چاہیے، انہی کی بدولت غربت بڑھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے حکومت پر آئینی دبائو بڑھائے، صادق اور امین مظلوم غریب پر کسی طور بھی ناانصافی نہیں ہونے دیتا ظالم کے سامنے ڈٹ جاتا ہے، موجودہ حکومت کرپشن کو ختم کرنے کیلئے سنجیدہ ہے تو بلاتفریق قومی دولت لوٹنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لائے، پائیدار جمہوریت ہی معاشی استحکام اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ حکومتی سطح پر جتنی بھی عوام کیلئے سکیمیں چل رہی ہیں ان سکیموں سے غریب کو بلاتفریق فائدہ پہنچانے کیلئے سپریم کورٹ مانیٹرنگ سیل بنائے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی اور نئے روزگار کیلئے چھوٹے تاجروں اور غریبوں کو کاروبار کیلئے حکومت سود سے پاک قرضے دینے کا اعلان کرے۔
خبر کا کوڈ : 939385
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش