QR CodeQR Code

لاہور، مفتی عزیزالرحمان کے تین بیٹوں کی عبوری ضمانت منظور

22 Jun 2021 10:44

درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے انکے والد اور تین بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ پولیس درخواست گزاروں کو بھی تلاش کر رہی ہے، ہمارا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں، نہ ہی مدعی مقدمہ کو دھمکیاں دی ہیں، ہماری عبوری ضمانت منظور کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مدرسے کے طالبعلم صابر شاہ کیساتھ مفتی عزیز الرحمان کی بدفعلی کا کیس، مفتی عزیز الرحمان کے 3 بیٹوں نے عبوری ضمانتوں کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ان کے والد اور تین بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ پولیس درخواست گزاروں کو بھی تلاش کر رہی ہے، ہمارا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں، نہ ہی مدعی مقدمہ کو دھمکیاں دی ہیں، ہماری عبوری ضمانت منظور کی جائے۔ سیشن عدالت نے دلائل سننے کے بعد مفتی عزیز الرحمان کے تینوں بیٹوں کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

ایڈیشنل سیشن جج نعمان محمد نعیم نے 30 جون تک عبوری ضمانتیں منظور کیں۔ مفتی عزیز الرحمان کے بیٹے لطیف الرحمن، وسیم الرحمن اور وصی الرحمان نے عبوری ضمانت کیلئے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے پولیس سے 30 جون کو مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ یاد رہے کہ پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کیساتھ ان کے بیٹے عتیق الرحمان، الطاف الرحمان اور عطاء الرحمان کو گرفتار کر لیا تھا، جو اس وقت پولیس حراست میں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 939390

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939390/لاہور-مفتی-عزیزالرحمان-کے-تین-بیٹوں-کی-عبوری-ضمانت-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org