QR CodeQR Code

کراچی، الہ دین پارک میں چوری کرتے ہوئے پولیس اہلکار پکڑا گیا

22 Jun 2021 11:52

مسمار کی گئی دکانوں میں موجود سامان کی مبینہ چوری کرنے کے الزام میں پولیس اہلکار کو دکانداروں نے پکڑ لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس اہلکار چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ تفصیلاتکے مطابق کراچی کے الہ دین پارک میں مسمار کی گئی دکانوں میں موجود سامان کی مبینہ چوری کرنے کے الزام میں پولیس اہلکار کو دکانداروں نے پکڑ لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکان داروں نے ایک پولیس اہلکار کو پکڑا،جس نے وہاں انتظامیہ کے دفتر میں لگے کیمرے نکال لیے تھے۔ ویڈیو میں پولیس اہلکار ہاتھ جوڑتے ہوئے ویڈیو بنانے والے شہری کے پاؤں بھی پکڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ یہ پولیس اہلکار ایک روز قبل سپریم کورٹ کے حکم پر توڑی جانے والی دکانوں میں سے ایک دکان میں موجود کپڑے کے تھیلے بھی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 939408

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939408/کراچی-الہ-دین-پارک-میں-چوری-کرتے-ہوئے-پولیس-اہلکار-پکڑا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org