0
Tuesday 22 Jun 2021 12:18

آزادکشمیر، تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد ہو گیا

آزادکشمیر، تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد ہو گیا
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مسلم کانفرنس کے قائد سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان کی تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور، تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی، چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی، اور مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان علی خان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال، مسئلہ کشمیر اور آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ آزادکشمیر کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے طے پایا کہ دونوں جماعتیں تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس ملکر الیکشن میں حصہ لیں گی اور الیکشن کے بعد ملکر حکومت سازی کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کے درمیان تقریباً دو ہفتے سے مذاکرات جاری تھے۔ بالآخر وزیراعظم پاکستان اور قائد مسلم کانفرنس کی ملاقات میں دونوں جماعتوں کا ملکر چلنے پر اتفاق ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 939416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش