0
Tuesday 22 Jun 2021 22:39

گلگت بلتستان کا بجٹ 26 جون کو پیش کیا جائے گا

گلگت بلتستان کا بجٹ 26 جون کو پیش کیا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کا بجٹ پیش کرنے کی تاریخ دوسری مرتبہ تبدیل کر دی گئی۔ اس سے پہلے جی بی کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 22 جون کو پیش ہونا تھا، بعد میں بجٹ پیش کرنے کی تاریخ 24 جون مقرر کر دی گئی تھی۔ منگل کے روز ایک مرتبہ پھر تاریخ میں رد و بدل کرتے ہوئے 26 جون کا دن مقرر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کے نتیجے میں وجود میں آنے والی تحریک انصاف کی حکومت کا پہلا بجٹ ہوگا۔ زرائع کے مطابق صوبائی حکومت بجٹ کی تیاری میں سرجوڑ کر بیٹھی ہوئی ہے اور تیاریاں نہ ہونے کی وجہ سے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 939509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش