0
Tuesday 22 Jun 2021 23:42

وفاقی کابینہ نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے ملکی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے کابینہ نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، ایجنڈے میں وفاقی کابینہ سرکاری املاک کے عوض ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری، وفاقی کابینہ چیئرمین پی آئی اے کی تعیناتی، ونڈ پاور منصوبے کے لیے منگوائی گئی کرینوں کی پوسٹ شپمنٹ انسپیکشن کا معاملہ، اسلام آباد کے زون 4 میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی منظوری، فیڈرل گورنمنٹ امپلائز ہاوسنگ اتھارٹی کی جانب سے کارلٹن ہوٹل کراچی کی زمین کا استعمال، تجاوزات کے خلاف پبلک پراپرٹی بل 2021ء، سپریم کورٹ سٹاف ہاوسنگ کالونی کی تعمیر کی منظوری اور لگزمبرگ کے ساتھ دہری شہریت کا معاملہ شامل تھا۔

کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ کابینہ نے ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس کے اجرا کا معاملہ موخر کر دیا ہے، ملک ضرورت کے پیش نظر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، کابینہ نے پبلک پراپرٹی انکروچمنٹ بل 2021ء کی منظوری دے دی۔ سرکاری اراضی پر قبضے کےخلاف موثر قانون سازی کے لیے بل لارہے ہیں، کابینہ نے سپریم کورٹ اسٹاف ہاؤسنگ کالونی کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی، اس کے علاوہ عاصم رؤف کی بطور چیئرمین ڈریپ مدت ملازمت میں 3 ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔ اسلم خان کو پی آئی اے کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو نواز شریف اور آصف زرداری پر بھروسہ نہیں تھا، عمران خان کے اقتدار میں آتے ہی ترسیلات زر میں اضافہ ہوا، اپوزیشن کو اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے سے خوف کیوں ہے؟ْ۔
خبر کا کوڈ : 939523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش