0
Wednesday 23 Jun 2021 11:32

مکمل ریاست کی بحالی پہلا ایجنڈا ہے، غلام نبی آزاد

مکمل ریاست کی بحالی پہلا ایجنڈا ہے، غلام نبی آزاد
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی جموں و کشمیر کے اہم سیاسی لیڈروں سے آج ملاقات سے قبل کانگریس کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلٰی غلام نبی آزاد نے کہا ہے ’مکمل ریاست کی بحالی‘ ایجنڈے میں سب سے اوپر ہو گی۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ سب سے پہلا مطالبہ ریاست کی مکمل بحالی ہو گا، یہ ایجنڈے میں سرفہرست ہو گا اور یہ وعدہ ایوان میں بھی کیا گیا ہے۔ دفعہ 370 کے بارے میں پوچھے جانے پر کانگریس لیڈر نے کہا کہ وہ جموں و کشمیر میں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں اور اس پر تبصرہ کرنا ابھی جلد بازی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کا کل جماعتی اجلاس خوش آئند ہے اور ہم اس اجلاس میں شرکت کرکے اپنا موقف ضرور سامنے رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قیادت اس بات پر متفق ہیں کہ وہ کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 939559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش