0
Wednesday 23 Jun 2021 11:31

دہلی میں بھاجپا مخالف اتحاد بنانے کیلئے کوششیں

دہلی میں بھاجپا مخالف اتحاد بنانے کیلئے کوششیں
اسلام ٹائمز۔ دہلی میں تقریباً سبھی اپوزیشن جماعتوں بشمول بائیں بازو کے قائدین کل نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار کی رہائشگاہ پر جمع ہوئے، جہاں کئی گھنٹوں تک حکمران اتحاد ’بی جے پی‘ کے خلاف مشترکہ محاذ بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ قابل غور بات یہ ہے کہ اس میٹنگ میں مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے بھی شرکت کی۔ سابق وزیر خزانہ اور ترنمول کانگریس کے رہنما یشونت سنہا، سماج وادی پارٹی کے گنشیام تیواری، راشٹریہ لوک دل کے صدر جیانت چودھری، عام آدمی پارٹی سے سشیل گپتا، ہندوستان کی کمیونسٹ پارٹی سے بنوئے وشوم، سی پی آئی کے نیلوتپال باسو اجلاس میں موجود تھے۔

کانگریس کے سابق رہنما سنجے جھا اور جنتا دل (متحدہ) کے سابق رہنما پون ورما بھی اس اجلاس میں شرکت کے لئے آئے تھے۔ دیگر اہم شخصیات جو اجلاس میں شرکت کے لئے شرد پوار کی رہائشگاہ پر پہنچی تھیں ان میں جسٹس اے پی شاہ، جاوید اختر اور کے سی سنگھ شامل تھے۔ میٹنگ کے اختتام پر سی آئی آئی کے ممبر پارلیمنٹ بنائے وشوم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیکولر اور جمہور پسند طاقتوں کا باعث نفرت اور ناکام حکومت کے خلاف اتحاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک تبدیلی چاہتا ہے اور لوگ اس کے لئے تیار ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 939562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش