0
Wednesday 23 Jun 2021 08:31

حکومت حیا کا کلچر چاہتی ہے تو خیرمقدم کرینگے، فرید پراچہ

حکومت حیا کا کلچر چاہتی ہے تو خیرمقدم کرینگے، فرید پراچہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ حکومت اگر حیا کا کلچر پیدا کرنا چاہتی ہے تو اس کا خیر مقدم کیا جائے گا، جماعت اسلامی حکومت کے ان عزائم کی تائید کرے گی، البتہ یہ بات واضح رہے کہ محض لباس ہی بے راہ روی کی وجہ نہیں، اس میں ٹی وی پر کمرشل، اشتہارات، مخلوط نظام تعلیم اور مخلوط پروگرامات بھی ایک وجہ ہیں، ان چیزوں کی اصلاح بھی ضروری ہے، جو بے راہروی کا باعث بنتے ہیں۔ اس کی ذمہ داری صرف خواتین پر ہی نہیں ڈالی جا سکتی، اس میں وہ مرد بھی شامل ہیں، جو بے حیائی کے پروگرام ترتیب دیتے ہیں۔

ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا کہ خاتون اول پردے کے حوالے سے ایک مثال ہیں، وہ ایک قدم آگے بڑھ کر ملک کے تعلیمی اداروں میں خواتین اور بچیوں کے ڈریس کوڈ پر عمل درآمد کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ تعلیمی اداروں میں بے راہروی پر مبنی خواتین و مرد کے لباس پہننے پر پابندی عائد کی جائے اور ملک کے قومی وقار اور اسلامی تشخص کے مطابق لباس کے بارے میں احکامات جاری کیے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 939566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش