0
Wednesday 23 Jun 2021 10:24

پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل میں شراب پہنچانے کی کوشش ناکام، لانے اور منگوانے والے دونوں گرفتار

پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل میں شراب پہنچانے کی کوشش ناکام، لانے اور منگوانے والے دونوں گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پنجاب سٹوڈنٹس کونسل جامعہ پنجاب کے صدر کی جانب سے یونیورسٹی ہاسٹل میں شراب منگوانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ یونیورسٹی کی سکیورٹی نے گیٹ پر ہی شراب کی 20 بوتلیں پکڑ لیں۔ اطلاعات کے مطابق شعبہ جینڈر سٹیڈیز کے دوسرے سمسٹر کے طالبعلم اور پنجاب سٹوڈنٹس کونسل کے صدر خیام خان نے شراب فروش سے یونیورسٹی کے ہاسٹل میں شراب منگوائی۔ گیٹ پر سکیورٹی گارڈ نے چیک کیا تو شراب لانے والے نے موبائل فون پر خیام خان سے سکیورٹی گارڈ کی بات کروائی۔ خیام خان نے ہاسٹل نمبر 18 میں اسلامی جمیعت کے ناظم کا نام لیتے ہوئے سکیورٹی گارڈ سے کہا کہ جمیعت کے ناظم نے کچھ سامان منگوایا ہے لہذا اس بندے کو اندر آنے دیا جائے۔
 
سکیورٹی گارڈ نے کال سننے کے بعد سامان کی تلاشی لی تو سپلائی لانے والے کے بیگ سے شراب کی 20 بوتلیں برآمد ہو گئیں۔ سکیورٹی گارڈ نے فوراً پولیس کو اطلاع کر دی جس پر پولیس نے شراب لانے والے اکرم مسیح کو گرفتار کرلیا جبکہ شراب بھی قبضے میں لے لی۔ پولیس نے موبائل فون نمبر کی انکوائری کی تو جس لڑکے نے ناظم کا نام استعمال کیا تھا وہ دراصل شعبہ جینڈر سٹیڈیز کا سیکنڈ سمسٹر کا طالبعلم اور پنجاب سٹوڈنٹ کونسل کا صدر خیام خان تھا۔ پولیس نے اس طالبعلم کو بھی گرفتار کر لیا ہے اور دونوں ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 939576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش