0
Wednesday 23 Jun 2021 11:36

مفتی عزیزالرحمان اور صابر شاہ کا طبی معائنہ کروا لیا گیا

مفتی عزیزالرحمان اور صابر شاہ کا طبی معائنہ کروا لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ مدرسے میں زیادتی کا نشانہ بننے والے طالبعلم صابر شاہ اور ملزم مفتی عزیزالرحمان کا طبی معائنہ کروا لیا گیا۔ ملزم اور متاثرہ طالبعلم کا طبی معائنہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے کروایا گیا ہے، جس کی رپورٹ چند دن بعد پولیس کو موصول ہوگی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ڈی این اے بھی پی ایف ایس اے کے ڈیٹا بینک میں ڈال دیا گیا ہے، ملزم اور طالبعلم کے میڈیکل کا حکم عدالت کی جانب سے دیا گیا تھا۔ ملزم عزیزالرحمان اس وقت 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے جسے جمعرات کو عدالت میں دوبارہ پیش کیا جائے گا۔
 
خیال رہے کہ ملزم مفتی عزیزالرحمان پر طالبعلم سے زیادتی کا الزام ہے، مفتی عزیزالرحمان کی طالبعلم سے زیادتی کی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی، ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد صدر پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ طالبعلم سے زیادتی کے واقعہ کے بعد مفتی عزیزالرحمان کو مدرسے سے نکال دیا گیا تھا جبکہ ویڈیو سکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد جمعیت علما اسلام نے بھی مفتی عزیز کی رکنیت معطل کر دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 939591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش