0
Wednesday 23 Jun 2021 11:40

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکا، 10 افراد زخمی

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکا، 10 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکا ہوا ہے، دھماکے اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز میلوں دور تک سنائی گئی جب کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور آس پاس کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، اور دھماکے کی جگہ پر آگ لگ گئی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے 3 گاڑیاں اور 3 موٹر سائیکلیں مکمل طور پر اور ایک رکشہ جزوی تباہ ہوا ہے اور ممکنہ طور پر یہ بم دھماکا تھا، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ دھماکا خیز مواد کہاں نصب تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے، جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا ہے اور عوام کو جائے وقوعہ کی جانب جانے سے روک دیا گیا ہے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوئے، 4 زخمیوں کا جناح اسپتال میں علاج جاری ہے جبکہ 6 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ دوسری جانب ایک عینی شاہد خاتون نے ذرائع کو بتایا کہ آج صبح سے گلی کے باہر ایک نامعلوم موٹرسائیکل کھڑی تھی اور دھماکا خیز مواد اسی میں رکھا گیا تھا، کیوں کہ دھماکے کے بعد موٹرسائیکل کے پرخچے اڑ گئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں اب تک 7 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 939593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش