QR CodeQR Code

ساہیوال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وکیل جاں بحق

23 Jun 2021 12:30

پولیس کے مطابق ایڈووکیٹ چوہدری مظفر بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس آ رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ الفجر گارڈن میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک وکیل کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ایڈووکیٹ چوہدری مظفر بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس آ رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ایڈووکیٹ چوہدری مظفر موقع پر جاں بحق ہوگئے، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 939605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939605/ساہیوال-میں-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-وکیل-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org