0
Wednesday 23 Jun 2021 12:44

لاہور، دھماکہ حافظ سعید کی رہائشگاہ کے قریب ہوا، 2 افراد جاں بحق، 16 زخمی

لاہور، دھماکہ حافظ سعید کی رہائشگاہ کے قریب ہوا، 2 افراد جاں بحق، 16 زخمی
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کی رہائش گاہ کے قریب ہونیوالے دھماکے میں زخمی ہونیوالے 2 افراد دم توڑ گئے ہیں۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنیوالے ادارے جمع ہیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ایس پی انویسٹی گیشن منصور امان نے جائے حادثہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر دھماکہ گیس پائپ لائن کا لگتا ہے مگر ہم پوری تحقیقات کر رہے ہیں۔

ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ سمیت فرانزک کی ٹیمیں اور دیگر سول ٹیمیں یہاں موجود ہیں، جو شواہد اکٹھے کر رہی ہیں، ہم ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے بعد دھماکے کی نوعیت کا پتہ چلے گا، بارودی مواد کے شواہد ہیں تو دیکھا جائے گا، دھماکے سے گھر اور متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ دھماکے میں 16 افراد زخمی ہوگئے تھے، جنہیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 939607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش