0
Wednesday 23 Jun 2021 12:59

سی سی پی او لاہور نے بم دھماکے کا خدشہ ظاہر کر دیا

سی سی پی او لاہور نے بم دھماکے کا خدشہ ظاہر کر دیا
اسلام ٹائمز۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے جوہر ٹاؤن میں ہونیوالے دھماکے پر بم  دھماکے کا شبہ ظاہر کر دیا۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ گیس کا دھماکہ نہیں لگتا۔ جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ شبہ ہے کہ یہ بم کا دھماکہ ہے مگر بم ڈسپوزل سکواڈ، فرانزک ٹیموں اور شواہد اکٹھے کرنیوالی دیگر ٹیموں کی جانب سے تصدیق کرنے تک اسے حتمی قرار نہیں دے سکتے۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ دھماکے کی اطلاع 11 بجے کے بعد ملی، دھماکے میں اب تک دو افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
خبر کا کوڈ : 939610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش