QR CodeQR Code

سی سی پی او لاہور نے بم دھماکے کا خدشہ ظاہر کر دیا

23 Jun 2021 12:59

جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ شبہ ہے کہ یہ بم کا دھماکہ ہے مگر بم ڈسپوزل سکواڈ، فرانزک ٹیموں اور شواہد اکٹھے کرنیوالی دیگر ٹیموں کی جانب سے تصدیق کرنے تک اسے حتمی قرار نہیں دے سکتے۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ دھماکے کی اطلاع 11 بجے کے بعد ملی، دھماکے میں اب تک دو افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے جوہر ٹاؤن میں ہونیوالے دھماکے پر بم  دھماکے کا شبہ ظاہر کر دیا۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ گیس کا دھماکہ نہیں لگتا۔ جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ شبہ ہے کہ یہ بم کا دھماکہ ہے مگر بم ڈسپوزل سکواڈ، فرانزک ٹیموں اور شواہد اکٹھے کرنیوالی دیگر ٹیموں کی جانب سے تصدیق کرنے تک اسے حتمی قرار نہیں دے سکتے۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ دھماکے کی اطلاع 11 بجے کے بعد ملی، دھماکے میں اب تک دو افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔


خبر کا کوڈ: 939610

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939610/سی-پی-او-لاہور-نے-بم-دھماکے-کا-خدشہ-ظاہر-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org