0
Wednesday 23 Jun 2021 14:38

دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد سے ہوا، عینی شاہد

دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد سے ہوا، عینی شاہد
اسلام ٹائمز۔ جوہر ٹاون میں ہونیوالے دھماکے میں موٹرسائیکل استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک عینی شاہد خاتون نے دعویٰ کیا کہ ایک موٹر سائیکل سوار نے دھماکے کے مقام کا دو سے تین مرتبہ چکر لگایا، پھر اپنی موٹر سائیکل کھڑی کی اور چلا گیا۔ اس کے جانے کے کچھ دیر بعد دھماکہ ہو گیا۔ ادھر جناح ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر یحییٰ نے کہا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے، جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمی پولیس اہلکار کی حالت بھی تشویشناک ہے جبکہ 6 سالہ بچے سمیت 3 افراد شہید ہوچکے ہیں۔ اہلکار کیلئے خون کا انتظام کر دیا گیا ہے۔
 
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 12 زخمی لائے گئے ہیں، زخمیوں میں پولیس اہلکار، خاتون اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکے کی جگہ پر گاڑیوں کے شو رومز موجود ہیں جس کے باعث شو رومز میں کھڑی متعدد گاڑیوں اور تین عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ دھماکے سے ایک رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ متعدد موٹر سائیکلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ 
خبر کا کوڈ : 939627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش