QR CodeQR Code

راجہ عمر خطاب اور مذہبی رہنماؤں پر دہشتگرد حملے کا خطرہ، الرٹ جاری

23 Jun 2021 14:38

افغانستان میں چھپے شاکر اللہ نے 2 گروپس تشکیل دیے ہیں، ٹارگٹ کلنگ ٹیم کو بدامنی پھیلانے کے احکامات ملے ہیں، عاصم کیپری کے بھائی عمیر کیپری کو مذہبی رہنماؤں کو ٹارگٹ کا ٹاسک ملا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے افسر راجہ عمر خطاب پر دہشتگرد حملے کا خطرہ سامنے آیا ہے، متعلقہ ادارے نے الرٹ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی افسر راجہ عمر خطاب پر دہشتگرد حملے کے خطرے کے پیش نظر متعلقہ ادارے کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا۔ آئی جی سندھ آفس سے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو خط لکھا گیا ہے، جس پر ایڈیشنل آئی جی نے کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو بھی خط لکھ دیا۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں چھپے شاکر اللہ نے 2 گروپس تشکیل دیے ہیں، ٹارگٹ کلنگ ٹیم کو بدامنی پھیلانے کے احکامات ملے ہیں، عاصم کیپری کے بھائی عمیر کیپری کو مذہبی رہنماؤں کو ٹارگٹ کا ٹاسک ملا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاہد تھیلے والا اور محسن کا گروپ سی ٹی ڈی افسر راجہ عمر خطاب کو نشانہ بنا سکتا ہے، ناخوشگوار صورت حال سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات کو مؤثر بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 939629

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939629/راجہ-عمر-خطاب-اور-مذہبی-رہنماؤں-پر-دہشتگرد-حملے-کا-خطرہ-الرٹ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org