0
Wednesday 23 Jun 2021 14:53

جوہر ٹاون میں ہونیوالا دھماکہ بم کا تھا، آئی جی پنجاب

جوہر ٹاون میں ہونیوالا دھماکہ بم کا تھا، آئی جی پنجاب
اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ جوہر ٹاون میں ہونیوالا دھماکہ بم کا تھا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ بم گاڑی میں نصب تھا یا خودکش حملہ تھا اس کی تفتیش ابھی جاری ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے رکھا ہے، جلد ہی حقائق سامنے آ جائیں گے، حملے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بم دھماکے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کا ریکارڈ نکلوا لیا گیا ہے، گاڑی کے مالک کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 939630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش