0
Wednesday 23 Jun 2021 15:37

جو بھی دھماکے میں ملوث ہوگا، کیفر کردار تک پہنچائیں گے،عثمان بزدار

جو بھی دھماکے میں ملوث ہوگا، کیفر کردار تک پہنچائیں گے،عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جوہر ٹاون دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، دھماکے میں 3  شہید اور 25 زخمی ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور دھماکے کی تحقیقات کا حکم بھی دیدیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ جو بھی دھماکے میں ملوث ہوگا اسے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے میں زخمی افراد کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 939643
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش