QR CodeQR Code

جو بھی دھماکے میں ملوث ہوگا، کیفر کردار تک پہنچائیں گے،عثمان بزدار

23 Jun 2021 15:37

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وزیراعلی کا کہنا تھا کہ کہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور دھماکے کی تحقیقات کا حکم بھی دیدیا ہے، دھماکے میں زخمی افراد کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جوہر ٹاون دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، دھماکے میں 3  شہید اور 25 زخمی ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور دھماکے کی تحقیقات کا حکم بھی دیدیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ جو بھی دھماکے میں ملوث ہوگا اسے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے میں زخمی افراد کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 939643

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939643/جو-بھی-دھماکے-میں-ملوث-ہوگا-کیفر-کردار-تک-پہنچائیں-گے-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org