QR CodeQR Code

اسمبلی کی دیواریں اور دروازے حکومت کیجانب سے توڑے گئے، ثناء اللہ بلوچ

23 Jun 2021 15:58

سابق سینیٹر، نینشل پارٹی کے رہنماء اور صوبائی اسمبلی کے رکن نے کہا ہے کہ بجٹ اجلاس کے دن بلوچستان اسمبلی کی دیواریں اور دروازے حکومت نے توڑے اور مقدمہ اپوزیشن جماعتوں کیخلاف درج کیا گیا ہے۔ ہم تین دنوں سے سراپا احتجاج ہیں، اگر ہم مجرم ہے تو ہمیں گرفتار کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے رہنماء اور صوبائی اسمبلی کے رکن ثناء اللہ بلوچ نے صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ اجلاس کے دن بلوچستان اسمبلی کی دیواریں اور دروازے حکومت نے توڑے اور مقدمہ اپوزیشن جماعتوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ ہم تین دنوں سے سراپا احتجاج ہیں، اگر ہم مجرم ہیں تو ہمیں گرفتار کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی کی کارروائی قواعد و ضوابط کے مطابق چلائی جانی چاہیئے اور بلوچستان اسمبلی کے قواعد کے مطابق اسمبلی کے احاطے میں اگر کچھ ہوتا ہے تو مقدمہ درج کرنے کی ذمہ داری اسپیکر کی ہے، مگر پولیس اہلکاروں کو خود بھی معلوم نہیں کہ مقدمہ درج کرنے والا کون تھا۔

حکومت کی سب سے بڑی کوتاہی کا اندازہ اسی سے ہوتا ہے کہ انہیں نہ قاعدے کا علم ہے اور نہ قانون کا پتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کہتے ہیں کہ بلوچستان اسمبلی کوئی دکان یا ہوٹل نہیں کہ اپوزیشن کی جانب سے اس کے شیشے توڑے گئے، مگر دوسری جانب حکومت نے بجٹ پیش کرنے کے لئے پہلے اسمبلی کے دروازے اور دیواریں توڑ دیں اور پھر بکتر بند گاڑی سے ارکان اسمبلی پر حملہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے استحقاق کو اپوزیشن نہیں بلکہ حکومت کی غلط پالیسیوں سے نقصان پہنچا ہے۔


خبر کا کوڈ: 939647

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/939647/اسمبلی-کی-دیواریں-اور-دروازے-حکومت-کیجانب-سے-توڑے-گئے-ثناء-اللہ-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org