0
Wednesday 23 Jun 2021 16:33

اگر اپوزیشن ثابت کرے کہ کام نہیں ہو رہا تو استعفیٰ دے دونگا، جام کمال

اگر اپوزیشن ثابت کرے کہ کام نہیں ہو رہا تو استعفیٰ دے دونگا، جام کمال
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپوزیشن جماعتوں کے تمام ارکان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والی جماعتوں نے اگر یہ ثابت کر دیا کہ حکومت کے پروجیکٹس جھوٹے ہیں، تو میں اسی وقت مستعفی ہو جاؤںگا۔ انہوں نے سوشل میڈیا کی ایک ویب سائٹ پر بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن جماعتیں یہ کہہ دیں کہ کوئٹہ میں سریاب، نواکلی، لنک بادینی، ریڈیو پاکستان، جوائنٹ روڈ، سرکی روڈ اور ہنہ سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام نہیں ہو رہا تو میں بغیر کسی تاخیر کے استعفیٰ پیش کر دوںگا۔ انہوں نے اپوزیشن اور نیشنل پارٹی کے رہنماء ثناء اللہ بلوچ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ اگر میری باتیں درست ہیں اور کام جاری ہے تو ثناء اللہ بلوچ اور ان کے حمایتی بلوچستان کے عوام کو گمراہ کرنے اور ان سے جھوٹ بولنے پر معافی مانگیں۔
خبر کا کوڈ : 939656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش