0
Wednesday 23 Jun 2021 17:48

پاک ایران حکومت نے کورونا کے سبب عائد سفری پابندیاں ختم کر دیں

پاک ایران حکومت نے کورونا کے سبب عائد سفری پابندیاں ختم کر دیں
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی اور ایرانی حکومت نے کورونا وائرس میں کمی کے پیش نظر اپنے ملکوں سے عائد سفری پابندیاں ختم کر دی ہیں، دونوں ملکوں سے تاجر اور طالب علم جنھوں نے کرونا ویکسینیشن کروائی ہے، پاکستان اور ایران کا سفر کر سکیں گے۔ وفاقی حکومت کے احکامات کے مطابق پاک ایران ایف آئی اے امیگریشن گیٹ جو 28 اپریل سے کورونا وائرس کی تیسری لہر کی وجہ سے تجارتی پسنجر اور طالب علموں کے لیے بند کیا گیا تھا، آج سے کھول دیا گیا۔

دونوں ملکوں کے درمیان سفر کو مسافروں کی کورونا ویکسینیشن سے مشروط کیا گیا ہے۔ وہ مسافر یا طالبعلم جس کے پاس کورونا وائرس کا ٹیسٹ نہ ہو، اسے پاکستان اور ایران آنے اور جانے کی اجازت نہیں ہے، تاہم زیارتی ویزے پر جانے والوں پر تاحال پابندی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں کمی کے بعد پاک ایران ایف آئی اے امیگریشن گیٹ کو کھولا گیا ہے، اس کے علاوہ دونوں ملکوں میں تجارتی سرگرمیاں پہلے سے بحال ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 939668
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش